• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بوٹ بیسن کے قریب سمندر میں ڈوب کر 4 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں بے نظیر بھٹو پارک کے قریب جمع سمندری پانی میں 7 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔

ہجرت کالونی کے رہائشی 4 نوجوان بدھ کی شام بوٹ بیسن بے نظیر پارک پہنچے جن میں سے 2 نوجوان قریب ہی سمندر کے ٹھہرے ہوئے پانی میں اترے تو ڈوب گئے۔

ڈوبنے والوں کی تلاش میں ایدھی کی بحری ریسکیو ٹیم نے آپریشن شروع کیا۔

پولیس کے مطابق اندھیرا ہونے کے باعث رات گئے ڈوبنے والوں کی تلاش کا عمل رکا تو عزیز و اقارب مشتعل ہو گئے۔

اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والوں کی تلاش میں پانی میں اترنے والے عزیز و اقارب میں سے 5 مزید افراد بھی ڈوب گئے جن میں سے 3 کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والے چاروں افراد کی شناخت حماد، ریاض، سیف اللّٰہ اور اللّٰہ داد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے لاشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید