• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس کا بحران ہوگا

عوام جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس کے بحران کے لیے تیار ہوجائیں۔ حکومت جولائی کے لیے اسپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کرسکی جبکہ مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر دستیاب نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں اس حوالے سے حقائق رکھ دیے گئے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ دو سال پہلے 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی مگر گزشتہ حکومت نے موقع ضائع کیا اور طویل مدتی معاہدے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ اب 40 ڈالر پر بھی ایل این جی دستیاب نہیں ہے، ہم فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار اور بڑھائیں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد ڈیمز میں پانی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، اس سے بھی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید