شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ آبادی ٹیوب ویل نمبر 5میں گھریلو جھگڑے کے دوران مشتعل ہو کر ایک شخص ناظم جمیل نے اپنے تین سالہ سوتیلے بیٹے کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا جہاں وہ دماغ میں گہری چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی نعش پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے ملزم نے تین سال قبل ایک بیوہ خاتون صفیہ بی بی سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز بھی ان کے درمیان بجلی کے بل کی ادائیگی پر جھگڑا ہوا تو ناظم جمیل نے غصے میں آکر اپنی بیوی سے اسکے پہلے خاوند کے کمسن بیٹے کو چھین کر زمین پر دے مارا ۔