سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) بارش اور ہواکی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 33فی صد، حد نظر16 کلومیٹرڈیو پوائنٹ 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ 05 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چلتی رہی اور لوگوں نے سیر کا لطف اٹھایا۔آج منگل کو بھی موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔