صوابی( نمائندہ جنگ)اے این پی ،جے یو آئی ، مسلم لیگ ، پی پی پی ، جماعت اسلامی ، قومی وطن پارٹی اور صوابی قومی محاذ پر مشتمل سات سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ʼʼصوابی ڈیمو کریٹک الائنسʼʼنے اعلان کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے صوبے کے ضلع ، تحصیل ، یونین ، ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کے ناظمین ، نائب ناظمین اور کونسلروں کو اختیارات منتقل کر نے کے علاوہ فنڈز فراہم نہ کئے تو بلدیاتی نمائندے بھر پور احتجاج کرینگے۔ اس فیصلے کا اعلان صوابی میں الائنس کے مشترکہ کنونشن سے ضلع کونسل کے ناظم وصدر اتحاد امیر الرحمن ،مولانا عطاء الحق درویش ، افتخار احمد خان ،جاوید اقبال انقلابی، محمود الحسن ،مسعود جبار ،واحد شاہ ،غلام حقانی ، حاجی محمد اسلام خان،فضل حکیم ، ضلع کونسل کے اراکین جہانزیب خان ، جمشید خان اور دیگر نے خطاب کے دوران کیا ۔