• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبسکرپشن میں کمی: نیٹ فلکس نے مزید 300 ملازمین فارغ کردیے

معروف اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے مزید 300 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس کے کُل ملازمین کا 4 فیصد ہے، نیٹ فلکس کے مطابق ایک دہائی میں پہلی بار ایسا موقع ہے کہ اس کے سبسکرائبرز کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اخراجات گھٹانے کے لیے دوسری بار ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔

پچھلے مہینے نیٹ فلکس نے 150 افراد کو ملازمت سے برطرف کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے مقبول ترین اسٹریمنگ سروس بھی پچھلے مہینوں سے دباؤ کا شکار ہے۔

یہ دباؤ بڑھتی مہنگائی، یوکرین جنگ اور سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے درپیش ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس نے چند ماہ قبل پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت ختم کردی تھی جس کے بعد سے سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافے کے بجائے کمی ہو رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید