لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کو بیوی کے اغوا اور زیادتی کے الزام سے بری کردیا، ملزم عابد حسین جون 2019 سے زیادتی کے مقدمے میں قید تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر خاتون کے نکاح نامے پر انگوٹھے کے نشان کا موازنہ کروایا گیا۔
عدالت نے کہا کہ خاتون نے نکاح نامے پر انگوٹھے کے نشان سے انکار کیا جبکہ فارنزک رپورٹ میں انگوٹھے کا نشان مدعی خاتون کا ثابت ہوا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق خاتون اغوا ہوئی نا ہی اس کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی، وہ ملزم کی بیوی ہے۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عابد حسین کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو اسے رہا کر دیا جائے۔