• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی ہنگامہ کیس، PTI رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد، سبطین خان، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران، زینب، شیر اکبر، میاں عاطف اور عمر آفتاب کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

نیوٹرل نیوٹرل نہیں رہے: یاسمین راشد

پی ٹی آئی رہنما، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری اطلاع کے مطابق نیوٹرل نیوٹرل نہیں رہے، ان کو نیوٹرل ہی رہنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔

قومی خبریں سے مزید