• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے بیٹے کی خاتون پولنگ افسر سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل


سندھ کے شہر میرپور خاص میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے کی خاتون پولنگ افسر سے تلخ کلامی کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

میرپور خاص میں ایم پی اے ہری رام کے بیٹے کرن کمار ساتھیوں سمیت نور شاہ کالونی بلقیس ایدھی پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

کرن کمار اور خاتون پریزائیڈنگ آفیسر کی پولنگ ایجنٹ کو نکالے جانے پر تلخ کلامی ہوئی۔

کرن کمار کا کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹ کو کیوں نکالا گیا جبکہ خاتون پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ دھمکائیں نہیں کسی ایجنٹ کو نہیں نکالا گیا۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ کے چار ڈویژن کے 14 اضلاع میں پولنگ ہوئی۔ پولنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔ 

سکھر اور سانگھڑ میں فائرنگ سے سیاسی جماعتوں کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے۔

کندھ کوٹ میں یرغمال بنائے گئے پولنگ عملے کے 10 افراد کو ڈاکوؤں نے 7 گھنٹے بعد چھوڑ دیا جس کے بعد وہاں پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوا۔

قومی خبریں سے مزید