• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں G20 اجلاس کرنا بھارت کا عالمی برادری کو دھوکا دینا ہے، تنویر الیاس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں G20 اجلاس منعقد کرنا عالمی برادری کو دھوکا دینا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے دورہ کشمیر کے بعد بھارت کا یہ بھونڈا مذاق ہے۔ G20 ممالک بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اجلاس کو یکسر مسترد کردیں۔ 

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حقیقت کو جُھٹلا نہیں سکتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب ہیں۔

قومی خبریں سے مزید