• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ککری گراؤنڈ، لیاری کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ککری گراؤنڈ، لیاری کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہوگا، اس گراؤنڈ کو مکمل اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، توقع ہے کہ اکتوبر کے آخر تک یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی، یہ بات انہوں نے ککری گراؤنڈ لیاری کا دورہ کرتے ہوئے کہی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن شکیل چوہدری، پیپلزپارٹی ضلع جنوبی کے صدر خلیل ہوت، پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ لیاری اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں، لیاری کے عوام کے دل پیپلز پارٹی کے ساتھ دھڑکتے ہیں، سندھ حکومت لیاری کے عوام کو تمام تر سہولتیں مہیا کرے گی اسی طرح کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی بلاامتیاز و تفریق ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا کے پارکوں کی صورتحال کو بھی بہتر اور اندرونی سڑکوں کو ازسرنو تعمیر کیا جارہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید