• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹڈ سرکار ہمارے اوپر مسلط کی گئی ہے: مراد سعید

مراد سعید —فائل فوٹو
مراد سعید —فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار ہمارے اوپر مسلط کی گئی ہے، پاکستانی کبھی بھی امپورٹڈ سرکار کو تسلیم نہیں کریں گے۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مقدمات درج ہو رہے ہیں، علامہ اقبال کے گھر کی بھی توہین کی گئی۔

مراد سعید نے کہا کہ میں نے امریکی سازش اور مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی، سندھ ہاؤس میں لگی منڈی پر آواز اٹھائی، میرے ملک کی خود مختاری چیلنج ہوئی، اگر یہ میرے جرم ہیں تو میں یہ جرم اور بغاوت کرتا رہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں یہ سازش عیاں ہوئی، جنہوں نے پاکستان بیچا ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا ریاستِ مدینہ کا مشن ہے جو جاری رکھیں گے، انہوں نے 45 دنوں میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا، تاریخ ساز مہنگائی کی، قوم کا کیا قصور تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا، انہوں نے تباہ کر دیا، عمران خان نے پاکستان کی خود مختاری کا مقدمہ لڑا۔

قومی خبریں سے مزید