• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی فہرستوں میں بےضابطگیوں پر پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں درخواست

سابق وزیر منصوبہ بندی اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر  نے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں میں بےضابطگیوں پر درخواست دائر کی گئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پارٹی نے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے، اس درخواست میں نئی انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی جواز کے بغیر ووٹوں کو نئے پولنگ اسٹیشنوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ووٹ کے بنیادی حق کو غیر قانونی اقدامات سے پامال نہیں ہونے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید