وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ بیس میں سے سولہ نشستیں جیت جائے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ملتان میں شاہ محمود قریشی جو مرضی کرلیں وہ الیکشن کے دن ایک بجے ہار کر گھر جائیں گے۔