• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل انڈر 19 کپ آج سے شروع ہوگا، پول اے کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی جبکہ پول بی کے میچز لاہور ، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کوچنگ کی ذمے داریاں دے دی ہیں۔

8 جولائی تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی 12 ٹیموں کو دو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

نیشنل انڈر 19 کپ میں مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ 50 اوورز پر مشتمل اس فارمیٹ میں ہر ٹیم کو گروپ مرحلے میں پانچ میچز کھیلنے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید