• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، عبداللّٰہ شفیق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں جن سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

راولپنڈی میں ٹریننگ سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عبداللّٰہ نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کر رہے ہیں، راولپنڈی کی کنڈیشنز سری لنکا میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو جو بہتر لگتا ہے، پرفارمنس کے حساب سے اس کو موقع ملتا ہے، ہم سب اپنی تیاری رکھتے ہیں تاکہ موقع ملنے پر اچھا پرفارم کرسکیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید