• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت، فوج اور رینجرز کا مشترکہ اجلاس ہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ 20 صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن لاہور میں صوبائی حکومت کے عہدیداران، آرمی اور رینجرز کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔

ای سی پی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن سیکیورٹی پلان کا جائزہ لے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ کو ہدایت کی گئی کہ دو اموات کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

 اموات میں کوئی امیدوار یا سیاسی شخصیت شامل ہے تو اس کو بھی شناخت کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو حکم دیا کہ وہ ایم پی اے کے بیٹے کرن کمار کی خاتون پریذائیڈنگ افسر سے بدتمیزی کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے۔

الیکشن ڈیوٹی پر جو عملہ حاضر نہیں ہوا، ان کا کیس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید