• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین ایفلک کے 10 سالہ بیٹے کی ڈرائیونگ، قیمتی گاڑیوں کو حادثہ

ہالی ووڈ اداکار بین ایفلک کے دس سالہ بیٹے سیموئیل نے شوروم میں کھڑی مہنگی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرادی۔

اتوار کو بین ایفلک گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ہمراہ لاس اینجلس میں ایک کار شو روم گئے جہاں بین نے اپنے صاحبزادے کو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا۔

غیرملکی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیموئیل پیلے رنگ کی لیمبورگنی کی ڈرائیونگ سیٹ سے باہر آرہے ہیں۔

عقب میں سفید رنگ کی بی ایم ڈبلیو کھڑی ہے جس سے سیموئیل کی گاڑی ٹکرائی۔

رپورٹس کے مطابق جس لیمبورگنی کی ٹکر ہوئی اس کی مالیت 4 لاکھ ڈالر
(تقریباً 8 کروڑ 23 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

بین ایفلک کے نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑیوں کی ٹکر سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید