• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیح، سی پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت اور امن و امان کا قیام میری اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران فورس کو بہتر منصوبہ بندی سے استعمال کر کے کرائم کنٹرول کریں۔ ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل، ایس پی سٹی ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر، ایس پی صدر ڈویژن سلمان لیاقت، ڈسٹرکٹ ملتان کے جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران میٹنگ میں شریک ہوئے۔
ملتان سے مزید