ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین نےایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بیان ریکارڈ کروا دیا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے دو گھنٹے بیان ریکارڈ کیا گیا۔
سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر نئے حلف سے سنیارٹی گنی جائے گی تو تبادلے سے پہلے والی سروس صفر ہوجائے گی۔
اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں ردوبدل کر دی، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی مہنگی جبکہ سوئی سدرن کے لیے سستی کر دی گئی۔
پنجاب پولیس نے آئیسکو کو18 کروڑ 60 لاکھ روپے دینے ہیں، ایف آئی اے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا3 کروڑ30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزارت تعلیم، وزارت صحت، بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے نادہندگان میں شامل ہیں۔
رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کرلیا ہے۔
ڈی ایس پی تحصیل توئی خلہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل حمید شاہ اور اشرف دوتانی کے نام سے ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو نہ بلانا اسپیکر کی بدنیتی ہے، اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ہاؤس کا وقار مجروح کیا۔
ڈویژنل کمشنر ریاض خان کے مطابق توبہ اچکزئی میں آپریشن کے دوران 400 ایکڑ پر پوست کی فصل تلف کی گئی۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امریکی وفد سے ملاقات سے متعلق آج اسپیکر آفس سے پوچھوں گا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سرکاری تقریب جہاں کانگریس مین نے گفتگو کی ، پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔
سعودی نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر (این ایم سی) نے عازمین حج کو خوش خبری سناتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا۔
کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات میں اضافہ ہوگیا۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسین یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔