• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے میرے ہی خلاف سازش کی، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر سازش کا الزام لگادیا۔

ملتان میں کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کے خلاف سازش کی، انہیں 2018 کے انتخابات میں صوبائی نشست پر الیکشن ہروایا۔

انہوں نے کہا کہ برملا کہہ رہا ہوں اور یہ باتیں عمران خان کو بھی بتاچکا ہوں، آج پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  حلقہ217 والو جاگو، اس سازش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، وہ وزیر خارجہ بن گئے، مگر ملتان کو اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ لوگوں نے کہا کہ بیٹےکوالیکشن مت لڑواؤ، وائس چیئرمین کا بیٹا ہار گیا تو بےعزتی ہوگی، کچھ جنگیں ہوتی ہیں جو لڑی جاتی ہیں مگر جیت کے  لیے نہیں لڑی جاتیں۔


قومی خبریں سے مزید