تقرری کی منتظر گریڈ 20 کی ایکس پی سی ایس افسر لبنیٰ صلاح الدین کو عابدہ لودھی کی جگہ ڈائریکٹر پرائمری اسکول کراچی مقرر کردیا گیا ہے۔
لبنیٰ صلاح الدین اس سے قبل بھی ڈائریکٹر پرائمری اسکول کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔
عابدہ لودھی جن کے پاس سکریٹری سندھ انسانی حقوق کا اضافی چارج بھی تھا، انہیں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں اسپیشل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔
چیف سکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔