بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر اقوام متحدہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو کچھ لکھنے، بولنے یا ٹوئٹ کرنے پر جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ صحافیوں کو ہراسگی کے بغیر آزادانہ اظہار خیال کا حق ملنا چاہیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہر جگہ صحافیوں کو آزادانہ اظہار رائے کا حق ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کو گرفتار کیا تھا۔
نئی دلی سے موصولہ اطلاع کے مطابق محمد زبیر کو 2018 میں کیے گئے ایک ٹوئٹ پر گرفتار کیا گیا، ان پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔