• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ گئے تو کل شام سے پہلے ریلیف ملنا یقینی ہے، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مشاورت جاری ہے، اگر سپریم کورٹ گئے تو کل شام چار بجے سے پہلے ریلیف ہر صورت ملے گا۔

بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس میں کئی قانونی سقم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کئی ارکان اسمبلی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں، کچھ اراکینِ پنجاب اسمبلی ملک سے باہر بھی ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی غیر موجودگی میں الیکشن کی کیا حیثیت ہے، اس پر غور کر رہے ہیں۔

قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی زیر صدارت آئینی ماہرین کا اجلاس ہوا۔

لاہور میں منعقدہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے پر مشاورت کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید