پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ تا حال منظور نہیں کیا گیا۔
فیصل نیازی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو جمع کروایا تھا۔
رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کا کہنا ہے کہ میرا استعفیٰ اسپیکر کے پاس ہے، منظور ہوا یا نہیں، وہ ہی جانیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میں خانیوال میں اپنےحلقےمیں ہوں، کل ووٹنگ ہوتی ہے یا نہیں، فیصلہ نہیں کیا۔