• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای ایئرفورس کا افسر اعلیٰ تعلیم کیلئے اسرائیل جائے گا

یو اے ای ایئرفورس کے کمانڈر میجر جنرل ابراہیم ناصر دورہ اسرائیل میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کر رہے ہیں۔
یو اے ای ایئرفورس کے کمانڈر میجر جنرل ابراہیم ناصر دورہ اسرائیل میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ فوجی افسر اسرائیل کے نیشنل ڈیفنس کالج میں تعلیم حاصل کریں گے۔

تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ کسی عرب ملک کی مسلح افواج سے تعلق رکھنے والا افسر اسرائیل کے کالج میں داخلہ لے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کرنل رینک کے فائٹر پائلٹ اگلے برس اسرائیل کے نیشنل ڈیفنس کالج میں اعلیٰ تعلیم کے لیے جائیں گے۔

یہ وہ کالج ہے جہاں اسرائیلی دفاعی افواج اور سرکاری افسران بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ہر سال درجنوں غیرملکی طلبہ بھی علم کے حصول کے لیے یہاں آتے ہیں۔

یو اے ای کے افسر کو صدر شیخ محمد بن زاید کی طرف سے اسرائیل میں پڑھنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں یو اے ای فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل ابراہیم ناصر محمد نے پہلی بار اسرائیل کا دورہ کیا اور بین الاقوامی فضائی مشق کا معائنہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید