کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں قیام امن اور سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ حیدرآباد رینج کے پولیس افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سیکیورٹی ڈپلائمنٹ پلان ترتیب دینے کے احکامات دیے۔
آئی جی سندھ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن کے دوسرے مرحلے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ ضلعی سطح پر دستیاب افرادی قوت کو ان کی ذمہ داریوں کی بابت باقاعدہ بریفنگ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ ریزرو اور کیو آر ایف پلاٹونز کو ہمہ وقت تیار اور الرٹ رکھا جائے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر مکمل پولیس کنٹرول کے لیے ضلعی سطح پر باہمی روابط کو مزید تقویت دی جائے۔