جوہری معاہدے سے متعلق ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔
دوحہ میں یورپی یونین کی وساطت سے ایران امریکا 2 روزہ بالواسطہ مذاکرات کو ایران نے مثبت قرار دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی تک پہنچا جاسکتا ہے، حقیقی معاہدے پر پہنچنے تک بات چیت جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
دوسری جانب مذاکرات کے اختتام پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔