• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیپلز بس سروس کے روٹ ٹو کا آغاز ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

پیپلز بس سروس کا دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک ہوگا۔

بس ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، جوہرموڑ، ڈرگ روڈ سے سنگر چورنگی تک جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی ملیر سے ٹاور تک بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔

پیپلز بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید