• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عدالت نے محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کرکے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کرکے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔

بھارتی عدالت نے گرفتار مسلمان صحافی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی اور انہیں  14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 27 جون کو گرفتار کیا تھا، وہ جب سے پولیس ریمانڈ پر تھے، انہیں آج دہلی کی پٹیالہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کرکے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں پوسٹ کی گئی، ایک ٹوئٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید