• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر مادھون کا تبصرہ، اکشے کمار کا دعویٰ ہوا ہوگیا؟

بالی ووڈ اسٹار آر مادھون کے ایک تبصرے نے اکشے کمار کا 42 دن میں فلم کی شوٹنگ ختم کرنے کے دعویٰ سے ہوا نکال دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آر مادھون، جن کی نئی فلم ’راکٹری: دی نامبی ایفکیٹ‘ گزشتہ روز ریلیز ہوئی ہے، آر مادھون نے اس کی شوٹنگ 42 دن میں مکمل کرنے کا بیان داغ دیا۔

انہوں نے ایک لحاظ سے بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار پر بالواسطہ تنقید کی، جنہوں نے اپنی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کی شوٹنگ 42 دن میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

آرمادھون نے فلم کی پروموشن کے دوران ایک بیان میں کہا کہ ’پشپا‘ اور ’ٹرپل آر‘ جیسی فلموں کی شوٹنگ 1 سال تک جاری رہتی ہے، کئی ساتھی اداکاروں کی فلمیں 3 سے 4 ماہ میں مکمل ہوتی ہیں، میں نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ 42 دن میں مکمل کرلی۔

سوشل میڈیا پر آر مادھون کا یہ بیان اکشے کمار کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے، جس پر بالی ووڈ کے کھلاڑی نے ردعمل بھی دیا۔

اکشے کمار نے ساتھی اداکار کے 42 دن میں شوٹنگ مکمل کے تبصرے پر ردعمل دیا اور کہا کہ میری فلمیں جلد ختم ہوجاتی ہیں، اس حوالے سے میں کیا کرسکتا ہوں؟

بالی ووڈ کھلاڑی اپنی فلم ’رکھشا بندھن‘ کے گانے کی ریلیز کے موقع پر اس حوالے سے بیان دیا اور استفسار کیا کہ کیا وہ جلد شوٹنگ ختم ہونے پر ڈائریکٹر سے جھگڑا کریں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر آتا ہے، مجھ سے کہتا ہے آپ کا کام مکمل ہوگیا آپ گھر جائیں، تو کیا میں اُس سے لڑوں؟

بھارتی ہدایت کار آنند ایل رائے نے اکشے کمار کا دفاع کیا اور ساتھ ہی اداکار کے 42 دن کے دعویٰ کو گمراہ کن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کاغذ پر تو شاید اکشے کمار فلم کی شوٹنگ 42 دن میں مکمل کرلیتے ہوں لیکن حقیقت میں اس کے اختتام پر 80 سے 90 دن لگ جاتے ہیں۔

اکشے کمار کی ’رکھشا بندھن‘ 11 اگست 2022ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جس میں بھومی پڈنیکر بھی مرکزی رول ادا کررہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید