• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور اداکار نے تارک مہتا کا الٹا چشمہ چھوڑ دیا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کیا مشہور بھارتی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ (ٹی ایم کے او سی) کو ’شیلیش لودھا‘ کے بعد ایک اور کردار نے الوداع کہہ دیا ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار راج انادکات، جو مشہور ڈرامے میں ٹپو کا کردار نبھاتے رہے اور شو کی جان بن گئے، نے اس شو کو مبینہ طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راج انادکات گزشتہ کئی دنوں سے ٹی ایم کے او سی کی شوٹنگ پر نظر نہیں آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈرامے میں راج کے ساتھی اداکار مندارچندواڈکر،جو بھیڈے کا کردار نبھارہے ہیں، نے انکشاف کیا کہ نوجوان اداکار کچھ دن سے سیٹ سے غیر حاضر ہے۔

میڈیا کو مندار نے بتایا کہ نہیں معلوم راج انادکات نے شو چھوڑ دیا ہے یا نہیں، لیکن اُس کی صحت کے کچھ مسائل کی اطلاع ہے، شاید یہی وجہ ہے وہ شوٹنگ پر نہیں آرہے۔

ٹی ایم کے او سی میں راج انادکات نے 2017ء میں بھاویہ گاندھی کی جگہ ٹپو کا کردار نبھانا شروع کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ نوجوان اداکار آج کل اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، انہوں نے وہاں سے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں، وہ دراصل وی لاگر ہیں۔

چند روز قبل شیلیش لودھا نے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کو خیر باد کہہ دیا تھا، وہ شو سے 14 سال وابستہ رہے، وجوہات پر گفتگو سے انہوں نے گریز کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید