گوجرانوالہ میں عید قربان قریب آتے ہی درزی اور بیوپاری ڈاکوؤں کے نشانے پر آ گئے، قلعہ دیدار سنگھ میں ڈاکو درزی کی دکان میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر سلے ہوئے متعدد سوٹ لوٹ کر فرار ہوگئے، شاہ کوٹ کے قریب کار سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر بیوپاری سے 4 بکرے چھین لیے۔
پولیس کے مطابق درزی عمر فاروق دکان میں کپڑے سلائی کر رہا تھا کہ دو ڈاکو دکان میں داخل ہوئے گن پوائنٹ پر درزی کو یرغمال بنایا متعدد سوٹ اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
دوسری جانب بیوپاری سے بکرے چھینے جانے کا واقعہ شاہ کوٹ کے قریب پیش آیا، پولیس کے مطابق بیوپاری اللّٰہ رکھا بہاولنگر سے قربانی کے جانور فروخت کرنے گوجرانوالہ آیا تھا۔
بیوپاری کا کہنا ہے کہ کار میں سوار افراد نے پہلے اس سے بکروں کا سوار کیا اور پھر اسلحہ نکال لیا، ڈاکو 4 بکرے کار میں ڈال کر گوجرانوالہ شہر کی طرف فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کیے جارہے ہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس تحقیقات بھی جاری ہیں۔