• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ حکومت نے بجلی منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی، مریم اورنگزیب

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے بجلی منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ایس ای سی پی کے آڈٹ کے لیے آڈیٹر کی منظوری دی گئی، جبکہ نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بل 2022 کی منظوری بھی دی گئی۔

 مریم اورنگزیب نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چار سال یہ راگ الاپتے رہے کہ زیادہ معاہدے کیے گئے زیادہ بجلی سسٹم میں لائی گئی، گزشتہ ماہ بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ تک پہنچی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جون میں ڈیمانڈ 30 ہزار میگاواٹ، پیداوار 23 ہزار 900 میگاواٹ رہی، جون میں ملک میں بجلی کی تاریخی ڈیمانڈ رہی، گزشتہ حکومت میں توانائی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید