• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو حکومت کے خاتمے کا دن، پیپلزپارٹی یوم سیاہ منارہی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی آج 5 جولائی کو جنرل ضیا کے ہاتھوں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر یوم سیاہ منارہی ہے۔

آج کے دن میڈیا کی آزادی سلب کرنے اور جمہور پسندوں کو جیلوں میں ڈالنے کا واقعہ ہوا۔

اس دن کے حوالے سے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی کے جیالوں نے تختہ دار بھی قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے افکار کے مطابق جمہوریت کو مضبوط کرکے ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید