• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں40پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید204.40روپے سے بڑھ کر 204.80 روپے اور قیمت فروخت204.60 روپے سے بڑھ کر205روپے ہو گئی۔