• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی کیلئے واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مشترکہ ورکنگ پلان تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر)عیدالاضحیٰ پر بارشوں کے پیش نظر صفائی و نکاسی آب کے انتظامات کے حوالے سے کمشنر انجینئر عامر خٹک کی صدارت میں اجلاس ہوا،جس میں واسا،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا مشترکہ ورکنگ پلان تشکیل دے دیا گیا،کمشنر نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عید قربان پر مثالی صفائی یقینی بنائے،16 کلیکشن پوانٹس سے فوری کوڑا مناسب طریقے سے تلف کیا جائے، عید پر واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے شکایت سیل فعال رکھیں،مون سون کی صورت میں واسا افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہونگی،واسا عید پر بارشوں کے پیش نظر تمام مشینری فعال رکھے، تیز بارش کے دوران واسا نکاسی آب کو ہر صورت یقینی بنائے،تمام اہم شاہراہوں،نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کو فوری کلیئر کروایا جائے،تمام مشینری فنکشنل، ڈسپوزل پر جنریٹر کا انتظام بھی کیا جائے، شہری بھی جانوروں کی آلائشیں، باقیات گٹروں میں ڈالنے سے گریز کریں، ڈی سی نے بتایا کہ عید پر انتظامیہ کے افسران بھی فیلڈ میں کمپنی کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے، پلان مرتب کر لیا گیا ہے،جانوروں کی آلائشیں،کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں کی برانڈنگ کی جائے گی،ہر یونین کونسل میں 2000 پلاسٹک بیگز تقسیم کئے جائیں گے،کمپنی کے2300 ورکرز ڈیوٹی پر مامور ہونگے،تھرڈ پارٹی کے ذریعے 491 ورکز بھرتی کئے جارہے ہیں، ایم ڈی واسا قیصر رضا نے بتایا کہ 15 ڈسپوزل سٹیشن، 10 لفٹ سٹیشن، 36 جنریٹر فعال ہیں۔
ملتان سے مزید