مردان (نمائندہ جنگ)پشاور میں قتل ہونے والے خواجہ سرا علیشاء کی یاد میں پریس کلب کے سامنے خواجہ سراؤں نے شمعیں روشن کیں ویمن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام درجن بھر خواجہ سراؤں نے علیشاء کے قتل پر احتجاج کے بعد اس کی یاد میں شمعیں روشن کیں اس موقع پر خواجہ سراؤں نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ویمن ڈیولپمنٹ کی ریجنل کوآرڈینٹر نصرت آر اء اور رفاقت بیگم نے خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے ،ہسپتالوں میں الگ وارڈ کے قیام ،شیلٹر ہوم ،تعلیم وتربیت اورسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مقررکرنے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ خواجہ سراؤں کی حیثیت کو تسلیم کیاجائے ۔