• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی از اوور، برطانیہ بورس جانسن سے بہتر لیڈر کا مستحق ہے، صادق خان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے کابینہ ارکان کے استعفے پر میئر لندن صادق خان نے کہا کہ دی پارٹی از اوور، برطانیہ بورس جانسن سے بہتر لیڈر کا مستحق ہے۔

لندن  میں بیان دیتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ برطانیہ کے عوام، لندن کے شہریوں اور کابینہ اراکین کو بھی اس کا اندازہ ہے۔

اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ ایڈ ڈیوی نے کہا کہ جھوٹ اور دھوکے پر کھڑی عمارت منہدم ہو رہی ہے۔

انہوں نے بورس جانسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے عظیم ملک کو بہت دیر بدنام کر لیا، بس اب چلے جاؤ۔

اپوزیشن لیڈر سر کئیر اسٹارمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزرا کو عوامی مفاد میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرا کو بورس جانسن کو ہٹانے میں کردار ادا کرنا ہوگا، وزرا کے مستعفی ہونے سے وزیراعظم پر استعفیٰ کے لیے دباؤ بڑھے گا۔

دوسری طرف برطانوی حکومت کی کابینہ کے دیگر سینئر اراکین نے وزیراعظم بورس جانسن پر اعتماد کا اظہار کیا۔

سیکرٹری خارجہ لِز ٹرس، ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل، سیکرٹری دفاع بین والس اور ڈپٹی وزیراعظم ڈومینیک راب نے بورس جانسن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید