• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں گئے،مجلس وحدت المسلمین

لاہور(خصوصی رپورٹر،خبر نگار) مجلس وحدت مسلمین ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بطور پی ٹی آٗئی کی اتحادی جماعت، ایم ڈبلیو ایم صوبے بھر میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کروائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین سید اسد عباس نقوی سینئرنائب صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں محمود الرشید، شیخ امتیاز کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ امریکی غلامی ہے،تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا کہ انتہائی شکر گزار ہیں مجلس وحدت مسلمین کا مجلس وحدت مسلمین نے ضمنی انتخابات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان، میاں محمود الرشیدنے عندلیب عباس کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ انہو ں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا دن قریب آ رہا ہے۔ حکمران جماعت کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہیں۔ پی پی 158 میں پی ایچ اے اور دیگر سرکاری ملازمین ہماری فیلکس اتار رہے ہیں۔ حکومتی ایما پر ہماری کروڑوں کی پبلکسٹی کو ضائع کر رہے ہیں ۔ ہم اس پر الیکشن کمیشن اور عدالت میں بھی جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے 22 جولائی تک حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ نگران بنایا ہے. حلقوں میں کروڑوں کے منصوبوں جاری ہیں۔ ۔میاں محمود الرشید نے کہاکہ عمران خان پرسوں لاہور آرہے ہیں دھرم پورہ چوک میں تاریخی جلسہ ہو گا۔ پی پی 158میں کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ہیں۔
لاہور سے مزید