• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت کی تاریخ مقرر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت کے لیے 21 جولائی کی تاریخ مقرر کردی گئی، عدالت نے اپیلوں میں فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے 21 جولائی کو کیسز سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیلوں پر سماعت کریں گے، عدالت نے اپیلوں میں فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید