• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن، انڈیکس میں 57 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 57 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 159 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں انڈیکس 232 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 334 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 9 کروڑ 82 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 69 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 904 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید