• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دوران طیاروں کو پرندوں سے محفوظ بنانے کیلئے سی اے اے کی کوششیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے عیدالاضحیٰ کے دوران طیاروں کو پرندوں سے محفوظ بنانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

سی اے اے نے اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے۔

سی اے اے حکام نے ڈی سی اٹک آفس کا دورہ کیا، پی اے ایف کامرہ بیس کے نمائندوں سے ملاقات کی اور لمز کے طلبا کے ساتھ مل کر پرندوں کی تعداد کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ایک رسپانس ٹیم بھی تشکیل دی۔

سی اے اے نے اسلام آباد اور فیصل آباد کے قریبی گاؤں کے شہریوں اور مسافروں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور علاقہ مکینوں سے عید کے دوران جانوروں کی آلائشیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی درخواست کی۔

حکام نے طے کیا کہ فلائنگ کلب کے ساتھ مل کر عید کے دوران فضا سے صفائی کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

اس دوران سی اے اے کی ٹیموں نے قریبی مساجد اور گھروں میں جا کر علاقے کی صفائی اور فضائی حدود کو محفوظ بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔

قومی خبریں سے مزید