• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون نے گھر سے مکڑی بھگانے کیلئے پولیس طلب کر لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے گھر سے مکڑی بھگانے کے لیے پولیس طلب کر لی، مذکورہ خاتون اور پولیس کی آڈیو کال وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 1 آڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

آڈیو کال میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ’میں نے لفظی طور پر سب کو آواز دینے کی کوشش کی ہے اور اب آپ آخری امید ہو، مجھے کسی کی ضرورت ہے، آؤ اور اس مکڑی کو میرے گھر سے نکال دو‘۔

کال آپریٹر نے خاتون کو جواب دیا کہ ’بدقسمتی سے پولیس آ کر آپ کے گھر سے مکڑی نہیں نکال سکے گی‘۔

آڈیو کلپ کے کیپشن میں پولیس حکام نے لکھا ہے کہ ’براہِ کرم! اگر آپ کے گھر میں کوئی مکڑی ہے تو 999 پر کال نہ کریں‘۔

پولیس حکام نے لکھا ہے کہ ’یہ ہماری ایمرجنسی ہیلپ لائن 999 پر موصول ہونے والی فضول فون کالز میں سے ایک ہے، ہمیں روزانہ کی بنیاد پر اپنی 999 لائن پر تقریباً 120 فضول فون کالز موصول ہوتی ہیں جن سے ہمارا وقت ضائع ہوتا ہے‘۔

دوسری جانب ایک صارف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں پر پولیس کا وقت ضائع کرنے پر جرمانہ عائد کرنا چاہیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید