آسٹریلوی خاتون نے 40 دن تک صرف کینو کا جوس پی کر گزارا کرنے کا تجربہ کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کرلی ہے۔
آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون این اوسبورن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 40 دن تک صرف ایک ہی خوراک یعنی صرف کینو کا جوس پی کر گزارا کرنے کا تجربہ شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرا یہ تجربہ بہت زبردست رہا اور میں نے اس تجربے کی وجہ سے بہت سارے جذباتی، جسمانی اور روحانی فوائد حاصل کیے ہیں۔
این اوسبورن نے بتایا کہ مجھے اس تجربے کے ذریعے پھلوں کی مزید اہمیت اور فوائد معلوم ہوئے۔
یہاں اس بات کا ذکر کرنا بہت اہم ہے کہ بے شک کینو کے جوس سے کافی فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسے کہ وٹامن سی، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس وغیرہ لیکن ماہرینِ صحت عام طور پر ایسی خوراک کو نقصان دہ قرار دیتے ہیں جو صرف ایک ہی قسم کے کھانے پر مشتمل ہو۔