• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں


خوبصورتی کی مثال قرار دی جانے والی خاتون مونا لیزا کی صدیوں پرانی پینٹنگ پر بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بھوت سوار ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا کی مشہور ترین پینٹنگ میں موجود ’مونا لیزا‘ بھی حقیقی انسان کی طرح گانا گا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے جو انسانی چہروں کی تصویر کو حقیقت پسندانہ ویڈیوز میں تبدیل کرسکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اے آئی ٹول کی مدد سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں آواز کے ساتھ تصویر کے چہرے کے تاثرات، سر اور ہونٹ بھی ایک دوسرے سے میل کھاتے نظر آئیں گے۔

اس اے آئی ٹول کو مونا لیزا کی پینٹنگ پر آزمایا گیا ہے جس میں مونا لیزا کو معروف گلوکارہ ملی سائرس کا گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مونا لیزا کی اس پینٹنگ کو اٹلی کے معروف آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی نے بنیا تھا، اس پینٹنگ کو ایک قدیم شاہکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید