• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان نے دوسری شادی کر لی

تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان نے اچانک شادی کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد آج ڈاکٹر گرپریت کور کے ساتھ شادی کی۔

شادی ایک گوردوارے میں سکھ مذہب کے روایتی رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔

وزیرِ اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کی دُلہن لال رنگ کے خوبصورت عروسی لباس زیبِ تن کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ خود گولڈن رنگ کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان اپنی دوسری دلہن کے ہمراہ—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان اپنی دوسری دلہن کے ہمراہ—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان اپنی شادی کی منعقدہ تقریب میں آ رہے ہیں—تصویر بشکریہ ٹوئٹر
وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان اپنی شادی کی منعقدہ تقریب میں آ رہے ہیں—تصویر بشکریہ ٹوئٹر 
وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان اپنی شادی کے موقع پر—تصویر بشکریہ ٹوئٹر
وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان اپنی شادی کے موقع پر—تصویر بشکریہ ٹوئٹر

48 سالہ بھگونت مان کی شادی 32 سالہ ڈاکٹر گرپریت کور سے ہوئی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر پنجاب کی انتخابی مہم کے دوران بھی ان کی مدد کی تھی۔

واضح رہے کہ بھگونت مان کی 6 سال قبل طلاق ہوگئی تھی اور اُن کی پچھلی شادی سے 2 بچے ہیں، اُن کے بچے اپنی ماں کے ساتھ امریکا میں رہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید