• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہوگیا، برنس روڈ، صدر، میٹھادر،نرسری سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات نے اپنی پیشگوئی میں آج دوپہر سے شہرِ قائد میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان میں داخل ہو رہی ہیں، مون سون سسٹم کا مرکز وسطی بھارت میں موجود ہے۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں 39 اعشاریہ 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مسرور بیس پر 29، گلشنِ معمار میں 27 اعشاریہ 6، نارتھ کراچی میں 25 اعشاریہ 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔

جناح ٹرمینل پر 11، سعدی ٹاؤن میں 14 اعشاریہ 3 اور یونیورسٹی روڈ پر 13 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں 12 اعشاریہ 5، کیماڑی میں10 اعشاریہ 7، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 9 اعشاریہ 2، فیصل بیس پر 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ گلشنِ حدید میں7 اور قائدآباد میں3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید