• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گزشتہ روز کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمۂ موسمیات نے جاری کر دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں 39 اعشاریہ 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مسرور بیس پر 29، گلشنِ معمار میں 27 اعشاریہ 6، نارتھ کراچی میں 25 اعشاریہ 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔

جناح ٹرمینل پر 11، سعدی ٹاؤن میں 14 اعشاریہ 3 اور یونیورسٹی روڈ پر 13 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں 12 اعشاریہ 5، کیماڑی میں10 اعشاریہ 7، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 9 اعشاریہ 2، فیصل بیس پر 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ گلشنِ حدید میں7 اور قائدآباد میں3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان میں داخل ہو رہی ہیں، مون سون سسٹم کا مرکز وسطی بھارت میں موجود ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید