• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ پر جدید ترین رائفلز پکڑی گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 40 جدید ترین غیر قانونی رائفلز پکڑی گئیں، جن کی درآمد میں قانونی تقاضوں کی سنگین خلاف ورزی پائی گئی

اسلحہ ماہرین کے مطابق امپورٹ کی جانے والی رائفل کی قیمت 12 لاکھ روپے ہے، رائفل کو خودکار ہتھیار بھی بنایا جا سکتا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کی ایک اسلحہ کمپنی نے رائفلز لاہور ایئرپورٹ پر منگوائیں، کمپنی نے سندھ حکومت سے امپورٹ لائسنس حاصل نہیں کیا۔

کسٹم حکام کے مطابق نجی کمپنی نے محکمہ داخلہ پنجاب سے ٹرانسپورٹیشن لائسنس بھی حاصل نہیں کیا۔

حکام نے کہا کہ لائسنس کے بغیر اسلحہ کی منتقلی غیر قانونی ہے، اسلحہ ماہرین کے ذریعے ہتھیاروں کی تکنیکی جانچ شروع کردی ہے۔

کسٹم حکام نے مزید کہا کہ امپورٹ کے لیے درکار سندھ اور پنجاب کے لائسنسوں کے بارے میں پڑتال کر رہے ہیں، اگر دستاویزات نامکمل اور رائفلز کا کیلیبر ممنوعہ ثابت ہوا تو کھیپ ضبط کر لی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید